مالدہ، 8/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چانچل کے پہاڑپور علاقے میں کل دیررات ہوئے بم دھماکے میں کالج کے ایک طالب علم کی موت ہو گئی۔اس حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں چانچل محکمہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔چانچل تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لینے میں مصروف ہو گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ مہلوک کی شناخت جے پانڈے (22)کے طور پر کی گئی ہے، وہ پہاڑپور کا ہی رہنے والا تھا اور چانچل کالج میں سال سوم کا طالب علم تھا۔پولیس نے بتایا کہ کل دیر رات جے81 نیشنل ہائی وے سے اپنے دوستوں کے ساتھ گھر کی طرف جا رہا تھا، اسی دوران ایک زبردست دھماکہ ہوا اورا س کے بدن کے پرخچے اڑگئے جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ وہیں اس کے دوستوں کے جسم میں بم کے سپلنٹر گھس گئے ہیں، لوگوں نے فوری طورپر سبھی زخمیوں کو اسپتا ل میں بھرتی کرایا۔ایس ڈی پی او سجل کانتی وشواس نے بتایا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک کی تحقیقات سے پتہ نہیں چل پایا ہے کہ بم جے کے پاس تھا، یا کسی نے اس پر بم پھینکا تھا، یا نیشنل ہائی وے کے کنارے پہلے سے بم پڑا تھا۔پولیس معاملے کی تحقیقات میں اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش میں مصروف ہے۔